راہل گاندھی اور ملکا ارجن کھڑکے سری نگر وارد

0
60

آج سرینگر اور جموں میں کارکنوں سے خطاب کریں گے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور ملکا ارجن کھڑکے بدھ کی شام کوسری نگر پہنچے ، ہوائی اڈے پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے لیڈران کااستقبال کیا۔کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑکے اور راہل گاندھی جوں ہی سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچے تو وہاں پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اورملکا ارجن کھڑکے ہوٹل گرینڈ للت میں قیام کریں گے جہاں پر ان سے ملنے کے لئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود ہیں۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جمعرات کو وہ دارالحکومت سری نگر میں مختلف پروگراموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق راہل گاندھی سے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ ملاقی ہونگے جس دوران سیٹ شیئرنگ کے مسئلے پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈران بھی راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کرسکتے ہیں۔دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس سے ناراض زائد از ایک درجن لیڈران کی دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لیڈران راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کا سری نگر دورہ غیر معمولی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس دوران متحدہ طور پر اسمبلی الیکشن لڑنے پر پیش رفتہ ممکن ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں اور جمعرات کو وہ دارالحکومت سری نگر میں مختلف پروگراموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔کانگریس ذرائع کے مطابق آج سری نگر پہنچنے پر مسٹر کھڑگے اور مسٹر گاندھی کا کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ دونوں رہنما کل سری نگر اور جموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔مسٹر گاندھی صبح 10 بجے سری نگر میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کریں گے اور پھر11.30 بجے پریس کو اپنے دورے کے بارے میں ایک بیان جاری کریں گے۔ دوپہر 2.15 بجے وہ جموں میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا