وشواس این جی او نے جموں وکشمیرحکومت کے بدعنوان افسران کو بچانے کے سرکلر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

0
123

جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ سرکلر نمبر جے کے-14 کو منسوخ کیا جائے: وشواس این جی او
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں میں قائم ایک رجسٹرڈ رضاکار تنظیم ‘وشوس این جی او نے جموں و کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے حالیہ سرکلر کو منسوخ کرے جس میں مبینہ طور پر بدعنوان افسران کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ این جی او نے جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ 20 جون 2024 کے سرکلر نمبرجے کے- 14(جی اے ڈی ) 2024 کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور آزادی صحافت کو خاموش کرنے کے حربے کے طور پر کام کرتا ہے۔
وشواس این جی او کے بانی اور چیئرمین منیش شرما نے جی اے ڈی کے سرکلر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز ہدایات قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جموں و کشمیر کی حکومت ہندوستانی آئین کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے اور اس لیے مذمت کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ اس سرکلر کے ذریعے حکومت نے تمام محکموں کے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام ملزم افسران کو مفت قانونی امداد فراہم کریں اور شکایت درج کرانے والے شہریوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کریں اگر ان کی شکایات میرٹ کے بغیر پائی جاتی ہیں۔
وشواس این جی او کے چیئرمین نے کہاکہ جموں اور کشمیر میں بدعنوانی ایک حقیقت ہے، لیکن حکومت چاہتی ہے کہ شہری خاموش رہیں اور بدعنوان نوکر شاہی کی بدانتظامی کو برداشت کریں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی خطرے میں ہے کیونکہ سرکلر میں اخبارات میں سرکاری اشتہارات پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا