سنیل پرجاپتی نے بھرتی میں غیر منصفانہ طریقوں کو روکنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی

0
65

کہابھرتی کے امتحانات میں بدعنوانی اور دیگر غیر قانونی طریقوں کو روکا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر بی جے پی او بی سی مورچہ سنیل پرجاپتی نے شیام پرساد مکھرجی کو ان کے 71 ویں بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور جموں مشرقی حلقہ کے وارڈ نمبر 17 میں بی جے پی او بی سی مورچہ کے زیر اہتمام شردھانجلی پروگرام میں قوم کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔سنیل پرجاپتی نے امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) بل2024 لانے کے لیے مرکزی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی، جس میں سرکاری بھرتی کے امتحانات میں بدعنوانی اور منظم دھوکہ دہی کے لیے پانچ سال تک کی قید اور جرمانے کا انتظام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ بھرتی کے امتحانات میں غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام کے لیے کام کرے گا اور بھرتی کے امتحانات میں بدعنوانی اور دیگر غیر قانونی طریقوں کو روکے گا اور دلچسپی کم ہو جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ امیدواروں کا تحفظ کیا جائے گا اور سرکاری بھرتی کے امتحانات میں امیدواروں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا