نوجوانوں کیلئے فوج کی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

0
119

پیٹرونیٹ سپر 30 کے طلباء کی ایک بار پھر نمایاں کامیابی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍پیٹرونیٹ سپر30وائٹ نائٹ کور زون میں عوام کے غریب / خواہشمند بچوں کے لیے جے ای ای کی تیاری کی خدمت کی سہولت ہے، اور یہ ریاسی میں ہندوستانی فوج کے زیراہتمام چل رہی ہے۔تاہم سخت کوچنگ سے گزرنے کے بعد اس سال جے ای ای مین اور ایڈوانس امتحان پاس کرنے والے 18 طلباء نے اسے ایک بار پھر ادارے کا نام روشن کیا ہے ۔
واضح رہے پیٹرونیٹ کے دور دراز علاقوں سے کل 27 طلباء نے ‘جے ای ای مینس امتحانات’ میں شرکت کی، جن میں سے 18 طلباء نے جے ای ای مینس کو پاس کیا، اور مزید 12 طلباء نے ‘جے ای ای ایڈوانس’ کو کلیئر کیا۔ پہلے کونسلنگ سیشن میں تین طلباء نے آئی آئی ٹی کالجوں میں اور سولہ طلباء نے مختلف این آئی ٹی ایس میں داخلہ لیا۔ یہ طلبہ درحقیقت علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کا چربہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا