یاتریوں کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے:اَتل ڈولو

0
70

چیف سیکرٹری نے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج یاتری نواس بھگوتی نگر کا دورہ کیا اورشری اَمرناتھ جی یاترا۔ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے وہاں ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میںصوبائی کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی جموں، متعلقہ محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَپنے دورے کے دوران یاتریوں کے لاجسٹکس، قیام و طعام، سیکورٹی، لنگر سٹالوں، بجلی اور پانی کی فراہمی، صحت سہولیات، صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹیشن ، صحت اور صفائی ستھرائی کے عملے کی تعیناتی اور یاتریوں کی سہولیت کے لئے ایمرجنسی خدمات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے یاترا کے کامیاب احسن اِنعقاد کے لئے پیشگی اِنتظامات کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے عقیدتمندوں کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے کیمپ میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا مذہبی اہمیت کی حامل ہے اور یاتریوں کو محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زوردیا کہ وہ یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور عقیدتمندوں کو ہرممکن تعاون فراہم کریں۔
اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ شری اَمرناتھ جی یاترا کو آسان ، محفوظ اور عقیدتمندوں کے لئے بغیر پریشانی بنانے کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں۔میٹنگ میں شریک مختلف محکموں کے سربراہان نے اَپنے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات اُٹھائے گئے ہیں کہ عقیدتمندوں کو اُن کے قیام کے دوران کسی قسم کی پریشانی محسوس نہ ہو۔ دورانِ میٹنگ یاتریوں کی آسان روانی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔حکام نے جموں و کشمیر کے گیٹ وے لکھن پور سے پوتر گپھاتک یاترا کے لئے وسیع اِنتظامات کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا