این ایس ایس او (ایف او ڈی)، ریجنل آفس جموں نے عوامی بیداری پروگرام کے طور پر سوچھتا ریلی کا انعقاد کیا

0
104

لوگوں کو حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا اورماحول دوست طرز زندگی کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍16 جون سے 30 جون 2024 تک سوچھتا پکھواڑہ 2024 کے سلسلے میں اور جن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی کے لیے، اور سوچھتا کے بارے میں اختراعی خیالات کو فروغ دینے اور عوامی مقامات جیسے پارکوں، ساحلوں، ندیوں، تالابوں، اسکولوں اور اسپتالوں میں صفائی مہم کا انعقاد کرنے کیلئے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، ریجنل آفس جموں نے عوامی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔واضح رہے اس سرگرمی کا اہتمام شری آر کے شرما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور محترمہ لتا رینا، ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی رہنمائی میں ہوا جہاں انہوںنے لوگوں کو حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا اور لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی جیسے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال سے گریز کرنا اور فضلہ کو ذمہ داری سے ٹھکانے لگانا ہو۔ اس کے علاوہ، این ایس ایس او کے عملے نے عوام میں این ایس ایس او (ایف او ڈی) کے حالیہ سروے کے بارے میں آگاہی دینے والے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ جب بھی این ایس ایس او (ایف او ڈی) کے فیلڈ اسٹاف سے کسی بھی قسم کے ڈیٹا کے لیے ان سے رابطہ کریں تو تعاون کریں۔ وہیںریجنل آفس جموں کے افسران نے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے عام لوگوں پر زور دیا تاکہ وہ اپنے رابطہ میں موجود دیگر لوگوں میں بیداری پھیلا سکیں۔اس موقع پر عملے نے لوگوں کو بیت الخلاء کے استعمال کو فروغ دینے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے بارے میں بھی آگاہ کیا تاکہ وہ صاف اور صحت مند رہیں۔ اس ریلی میں اے ڈی اوراے او کے علاوہ این ایس ایس او (ایف او ڈی ) کے تقریباً 60-70 افسران/ملازمینبھی موجود تھے۔ یہ ریلی این ایس ایس او (ایف او ڈی ) 23-B/B گاندھی نگر کے دفتر کے احاطے سے شروع ہوئی اور گاندھی نگر کی سڑکوں/گلیوں اور دیگر اطراف سے لے کر گرین بیلٹ پارک گاندھی نگر تک گئی۔وہیںاسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے لوگوں کو اس صفائی ریلی کے مقصد سے آگاہ کیا اور ماحول کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے سوچھتا پکھواڑہ 2024 کے سلسلے میں این ایس ایس او (ایف او ڈی) کے ریجنل آفس جموں نے 18 جون 2024 کو ایک ’شرمدھان‘ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ریجنل آفس جموں کے افسران اور اہلکاروں نے انڈور اور آؤٹ ڈور صفائی پروگرام کا آغاز کیا۔ اسکے علاوہ،ریجنل آفس جموں اور سب ریجنل آفس ادھم پور 26 جون 2024 کو ’شرمدھان‘ کے پروگرام اور 28 جون 2024 کو عام لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے پروگرام منعقد ہوں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا