کسانوں کے لیے 20,000 کروڑ روپے مودی حکومت کی فلاح و بہبود کی نئی شروعات ہے: کھٹانہ

0
174

کہالوگوں نے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لئے پی ایم مودی کو تیسری مدت کیلئے کامیاب کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ نے بدھ کے روز کہا کہ پی ایم مودی نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے معاملات کو سنبھالا ہے اور ان کی قیادت کے پہلے 10 سالوں کی طرح، ملک کو ایک بار پھر فوائد ملنا شروع ہو گئے ہیں خاص طور پر معاشرے کے نظر انداز طبقات کے لیے فلاحی اقدامات جیسے کسانوں کو ملے ہیں۔کھٹانہ نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی اقدام میں پی ایم نے اب پی ایم کسان سمان ندھی کی 17 ویں قسط جاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے 9.26 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے لیے 20,000 کروڑ روپے اور اس سلسلے میںجموں و کشمیر کے 8.46 لاکھ کسانوں کے لیے 182.55 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں، بی جے پی لیڈر کھٹانہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے اتر پردیش میں اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے قسط جاری کی، تو انہوں نے کسانوں کے لیے سازگار اقدامات کرکے ایک بار پھر 140 کروڑ ہندوستانیوں کے دل جیت لییجو کسان ہمارے ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کسانوں، غریبوں اور سماج کے دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے مسلسل تیسری مدت کے لیے سخت محنت کر رہی ہے کیونکہ پی ایم مودی کا ماننا ہے کہ کسان، خواتین، نوجوان اور غریب مزدور ہیں۔کھٹانہ نے کہا کہ پی ایم مودی نے اس عظیم قوم کی قیادت سنبھالنے کے بعد کم سوئے اور ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ کام کیا اور سبھی کو آیوشمان کارڈ دیا ہے جس سے ایک غریب شخص بھی سنگین بیماریوں کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کی طبی دیکھ بھال حاصل کر سکتا ہے۔
غلام علی نے کہا، "بی پی ایل لوگوں کے لیے مفت راشن، اجولا گیس یوگنا، کووڈ-19 کی وبا کے دوران ویکسینیشن، ہر گھر جل اور بہت سے دوسرے ایسے فلاحی اقدامات رہے ہیں جو پی ایم مودی کی قیادت میں ہوئے جس سے ملک کی غریب آبادی کی بہت مدد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لئے پی ایم مودی کو تیسرا دور دیا ہے اور اس کے بدلے میں وزیر اعظم ملک کے لوگوں کی مزید فلاح و بہبود کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور ملک ایک بار پھر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا