سیتا رمن نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بجٹ سے پہلے بات چیت کی

0
175

نئی دہلی، //وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں عام بجٹ 2024-25 کی تیاریوں کے پیش نظر سرکردہ ماہرین اقتصادیات کے ساتھ پہلی پری بجٹ بحث کی۔
وزارت خزانہ نے ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں ملک کے سرکردہ ماہر اقتصادیات نے اپنی تجاویز دیں اوراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے اس اجلاس کی صدارت کی۔
میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، خزانہ سکریٹری؛ اقتصادی امور، محصولات، مالیاتی خدمات اور کارپوریٹ امور کے محکموں کے سکریٹریز اور حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بھی شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات کے پیش نظر اس بار عبوری بجٹ فروری میں پیش کیا گیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد محترمہ سیتا رمن کو دوبارہ وزارت خزانہ کا چارج ملا ہے اور انہوں نے اب مکمل بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہیں۔ نو منتخب 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ سیشن 3 جولائی تک جاری رہے گا جس میں ابتدائی طور پر لوک سبھا کے منتخب اراکین کو حلف دلایا جائے گا اور اس کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری، اسپیکر کا انتخاب، صدر کا خطاب اور اس پر بحث ہوگی۔ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس 27 جون سے شروع ہوگا اور 3 جولائی تک جاری رہے گا۔
توقع ہے کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دو مرحلوں میں اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ اس کا دوسرامرحلہ 22 جولائی سے 9 اگست تک کا ہوسکتا ہے اور اسی دوران وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے اور اس پر بحث ہو گی اور اسے پاس کرایا جائے گا کیونکہ حکومت کے پاس ابھی 31 اگست تک اخراجات کے لئے پارلیمنٹ کی منظوری ہے۔ اس سے پہلے حکومت کے لیے بجٹ پاس کرانا قانونی طور پر ضروری ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا