ساہتیہ اکادمی کے بچوں کے ادبی ایوارڈ 2024 کا اعلان

0
197

مختلف زبانوں کے 24 مصنفین کا انتخاب ،ایک کندہ تانبے کی پلیٹ اور 50,000 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ساہتیہ اکادمی نے ہفتہ کو سال 2024 کے لیے بچوں کے ادبی ایوارڈ کا اعلان کیا، جس کے لیے مختلف زبانوں کے 24 مصنفین کا انتخاب کیا گیا ہے ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواسراؤ نے یہاں بتایا کہ ساہتیہ اکادمی کے صدر مادھو کوشک کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں 24 مصنفین کو ساہتیہ اکادمی کے بچوں کے ادبی ایوارڈ 2024 کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ ان کی کتابوں کو تین رکنی جیوری نے مقررہ انتخابی عمل کے بعد ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ قواعد کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ ججوں کی اکثریت یا اتفاق رائے کی بنیاد پر ایوارڈ کے لیے منتخب کتابوں کی منظوری دیتا ہے۔ایوارڈز کا تعلق ان کتابوں سے ہے جو ایوارڈ کے سال سے پہلے کے آخری پانچ برسوں میں پہلی بار شائع ہوئی ہیں۔
ان مصنفوں کو ایک خصوصی تقریب میں ایک کندہ تانبے کی پلیٹ اور 50,000 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔
اس سال کے بچوں کے ادبی ایوارڈ کے لیے
آسامی زبان میں بپونا بسموئی خیل (ناول)
رنجو ہزاریکا،
بانگلہ – مہیدادور اینٹی ڈوٹ (ناول) دیپنویتا رائے،
بوڈو – بہوما بیانیبو (شاعری مجموعہ)، بھارجن جیکبھا موساہاری،
ڈوگری- کوکڈو-کڈو (شعری مجموعہ) بشن سنگھ ‘دردی’،
انگریزی – دی بلو ہورس اینڈ ادر امیزنگ اینیملس اسٹوریز فروم انڈین ہسٹری (کہانی مجموعہ) نندنی سینگپتا،
گجراتی- ہستی حویلی (کہانی مجموعہ) گیرا پناکن بھٹ،
ہندی – بچوں کی اکیاون کہانیاں (کہانی مجموعہ) دیویندر کمار،
کنڑ – چھمنترائن کتھیگالو (کہانی مجموعہ) کرشنامورتی بلیگیرے،
کشمیری – سون گوبریو (شعری مجموعہ) مظفر حسین دلبر،
کونکنی – ایک آشیلیں بیول (ناول) ہرشا سدھگورو شیٹئے،
میتھلی – انار (کہانی مجموعہ) نارائن جی
ملیالم الگوریتھنگالودے ناڈو (ناول) اْنی امایامبلم،
منی پوری – مالم اتیا (ناول) کھیترمیوم سبدانی۔
مراٹھی – سمشیر آنی بھوت بنگلہ (ناول) بھارت ساسنے،
نیپالی – دیش را پھوچھے (شاعری مجموعہ) وسنت تھاپا،
اڑیہ – گپ کلیکا (کہانی مجموعہ) مانس رنجن سامل،
پنجابی – میں جلیانوالہ باغ بولدا ہاں (ڈرامہ) کلدیپ سنگھ دیپ،
راجستھانی – مہاری ڈھانی (شاعری مجموعہ) پرہلاد سنگھ ‘جھورڈہ’،
سنسکرت- بوبھکشت: کاک: (کہانی مجموعہ) ہرشدیو مادھو،
سنتالی – میرو آرنگ (شاعری مجموعہ) ڈوگئی ٹوڈو،
سندھی – دوستاں جی دوستی (کہانی مجموعہ) لال ہوتیچندانی ‘لاچار’،
تمل – تھانویان پیرانتھنال (کہانی مجموعہ) یوما واسوکی،
تیلگو – مایا لوکم (ناول) پی چندر شیکھر آزاد اور
اردو – برف کا دیس انٹارکٹیکا (کہانی مجموعہ) شمس الاسلام فاروقی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا