راہل گاندھی کے وزیراعظم بننے سے ملک کا فائدہ ہوگا:ہنمنت راو

0
120

حیدرآباد//کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے کہا ہے کہ اگر راہل گاندھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے تو غریبوں کا فائدہ ہوگا کیونکہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور اگر بی جے پی اقتدارمیں آتی ہے تو صرف امیروں کا ہی فائدہ ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گذشتہ روزجاری کردہ اگزٹ پولس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگزٹ پولس غلط بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ٹی آرایس سے بدل کر بی آرایس کردیا، حالانکہ ریاست کے عوام نے تلنگانہ کے لئے ووٹ ڈالا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے کسانوں کی فکر نہ کرتے ہوئے چندرشیکھرراو نے پنجاب کے کسانوں میں رقمی امداد کے چیک تقسیم کئے اور مہاراشٹرمیں جاکر اب کی بار کسانوں کی سرکارکا نعرہ لگایا۔چندرشیکھرراو نے پنجاب اور بہار کے کسانوں میں رقمی چیکس تقسیم کئے جس کی وجہ سے تلنگانہ کے عوام نے ان کی پارٹی کو شکست سے دوچار کیا۔بی آرایس سربراہ کو اب سدھرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعلی ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت نامہ کے چندرشیکھرراو کو بھیجے جانے کے باوجود انہوں نے یوم تاسیس کی اصل تقریب میں شرکت نہیں کی۔اگروہ یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کرتے تو ریاست کے مسائل اسمبلی میں اٹھانے کا ان کو حق ہوتاتھا تاہم وہ اب اس حق سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بی آرایس سربراہ کو مستر د کردیا۔اگر وہ سکریٹریٹ میں عوام کے داخلہ کی اجازت دیتے تو ایسی صورتحال پیش نہیں آتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا