میاں الطاف احمد جنوبی کشمیر کی سیٹ کے لئے ہمارے امید وار

0
347

ان کے الیکشن نہ لڑنے کی بات ہم تک نہیں پہنچی: عمر عبداللہ
یواین آئی

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں الطاف احمد تب تک ہمارے امید وار ہیں جب تک نہ ہم ان کی زبان سے سنیں گے کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ناساز طبیعت کی وجہ سے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے اننت ناگ – راجواری – پونچھ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن نہ لڑنے کا امکان ہے۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس نے موصوف لیڈر کو اننت ناگ – راجواری – پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے نامزد کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز یہاں اس سلسلے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘ہم تک یہ بات ابھی نہیں پہنچی، اگر میاں صاحب نے اس طرح کا کوئی فیصلہ کیا ہوتا تو وہ ہم کو بتا دیتے’۔انہوں نے کہا: ‘جب تک ہم ان کے منہ سے نہیں سنیں گے تب تک وہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے لئے ہمارے امید وار ہیں’۔ان کا نامہ نگاروں کی طرف مخاطب ہو کر کہنا تھا: ‘اب آپ نے بات چھیڑی ہے تو ہم معلوم کریں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا