نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے فوج کی جانب سے سرگرمیاں جاری

0
291

ضلع راجوری کے ہنجنوالی میں انٹر ولیج والی بال کا فائنل میچ کھیلا گیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍اپر سرولہ اور اپر منگلنار کی ٹیموں کی طرف سے انٹر ولیج والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار مقابلہ کرتے ہوئے پیدا ہونے والے جوش و خروش کو راستہ دینے سے پہلے عید الفطر کی خوشیاں بمشکل کم ہوئیں۔واضح رہے فائنل ایک ہفتہ طویل ٹورنامنٹ کا ایک موزوں اختتام تھا، جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں اپر منگلنار کی ٹیم فاتح رہی۔یاد رہے تمام میچ راجوری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے بالکل قریب سرولہ گاؤں میں ہندوستانی فوج کی طرف سے نو تعمیر شدہ والی بال کورٹ میں کرائے گئے۔
وہیںفائنل میچ دیکھنے کے لیے قریبی گاؤں کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور انہوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو داد دی۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد انڈین آرمی کی ہنجنوالی بٹالین نے کیا۔تاہم فاتحین اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے گئے جس کے بعد مہمان خصوصی نے تمام شرکاء سے بات چیت کی ۔انہوں نے ہر فرد اور مجموعی طور پر معاشرے پر کھیلوں کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی اور انہیں بہترین کارکردگی کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا