یہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صحیح راستے کا انتخاب کرنے کا وقت ہے : التجا مفتی

0
184

کہا عوام کا ووٹ ایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے کیلئے نہیں بلکہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے ہے
شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍ پی ڈی پی میڈیا ایڈوائزر و سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ہفتہ کو اننت ناگ کے گوپال پورہ، سونبرن، نانل اور چھٹی سنگھ پورہ علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں سے بھی بات چیت کی جبکہ التجا مفتی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پی ڈی پی کی مضبوطی کے لیے زمینی سطح پر کام کریں اور پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سپورٹ کریں جنہوں نے جموں و کشمیر کی بہتری کے لیے آج تک سخت محنت کی۔
انہوں نے عام لوگوں سے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ایک بہتر امیدوار کو چْنے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ اس وقت عوام کا ووٹ اہمیت کا حامل ہے، یہ وقت ترقی یا ایک دوسرے پر تنقید کرنے کا نہیں ہے، بلکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں صحیح راستے کا انتخاب کرنے کا وقت ہے جو مستقبل میں پارلیمنٹ میں بہتر قیادت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد جو وادی میں حالات رہے اس دوران یہاں تمام پارٹیاں خاموش رہی لیکن صرف ایک لیڈر محبوبہ مفتی جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں بات کی۔لہذا آپ کا ووٹ قیمتی ہے اس کا صحیح استعمال کرنا تاکہ جو یہاں کے مظلوم عوام کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کر سکیں۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ پارٹی ترجمان ویوتھ کواڈنیٹر نجم الثاقب پارٹی کے زونل صدر رئیس احمد خان کے علاوہ دیگر یوتھ لیڈران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا