ریتیکا نے گرین بیلٹ پارک، وارڈ20 میں عقیدت مندوں میں ’اکشت چاول‘ تقسیم کیے

0
196

لوگوں سے مندروں میں پوجا کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے اور 22 جنوری کو دیوالی منانے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیف ترجمان بی جے پی مہیلا مورچہ جموںو کشمیرریتیکا تریہن نے آج پوجا کی گئی ‘اکشت’ تقسیم کی ۔وہیں چاول کے دانے جو ہلدی اور گھی کے ساتھ ملے ہوئے تھے عوام کو تقسیم کئے گئے ۔واضح رہے یہ تقریب 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ملک بھر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو تہوار کے طور پر منائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 جنوری کو رام مندر میں ‘پران پرتیشتھا’ کے دن کو ‘دیوالی’ کے طور پر منانے کے لیے اپنے گھروں میں خصوصی ‘دیا’ روشن کریں۔ اپنے پڑوس کے مندروں میں جمع ہونے کی درخواست کی تاکہ اسے ایک تہوار کی طرح منایا جا سکے جیسا کہ ایودھیا میں ہو رہا ہے۔ ریتیکا نے مزید کہا کہ تقدیس کی تقریب کے لئے ایودھیا میں ایک لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کے اترنے کی توقع ہے جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے 7000 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا