بلاک بفلیاز پوشانہ چندی مڑھ سیلاں پنچایتوں میں وکشت بھارت کلپ مہم کے تحت گشت ونمائش جاری

0
258

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مرکز کے زیر اثر جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع پونچھ تحصیل سرنکوٹ بلاک بفلیاز کی پوشانہ چندی مڑھ سیلاں پنچایتوں میں وکشت بھارت کلپ مہم کے تحت مختلف محکمہ جات کے حکام ملازمین اہلکار وں ورضاکاروں کی جہاں گشت جاری ہے وہیں مختلف اسکیموں کو متعارف کروانے کی غرض سے متعلقہ محکمہ جات کے ملازمین اپنے اپنے شعبہ جات سے وابستہ فرائض وذمہ داریاں نبھانے کے طور تجرباتی انداز میں اشیاء سامان اور وسائل کی نمائش بھی کر رہے ہیں واضح ہو پوشانہ ڈگراں چندی مڑھ سیلاں پنچایتوں میں محکمہ پوشن کی سپروائزرز اور محکمہ صحت کی رہبر صحت خواتین نے ورکرز ہیلپرز آشا وعملہ کو اس مہم کا حصہ دار بنا کے خانہ بہ خانہ پنچایتوں اور وارڈز تک لوگوں کو خود روزگار جیسے طور طریقوں سے آگاہ کیا وہیں شرح خواندگی وناخوندگی شرح بلوغت اطفال کے اوزان تغذیہ کاری زمینی پیداوار پھلوں سبزیوں کی کاشتکاری اور شہد کی مکھیوں کے چھتے لگانے جدید ٹکنالوجی کے ساتھ میوہ جات کے لئے شجرکاری اور قابل کاشت زمین کی زرخیزی مختلف کھادوں اور کھاد کی جگہ استعمال ہونے ہوئے ایسدز اور اعلیٰ اقسام وانواع کے بیجوں کے متعلق جانکاری فراہم کی یادرہے موسمی تغیر تبدل کے مابین وبائی ومتعدی بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات فوری علاج ومعالجہ کے انتظامات اور دیہی علاقہ جات میں حکومت کی طرف سے قائم شدہ مراکز میں مناسب سہولیات اور دیگر اسکیموں کے استفادہ کے لئے عوامی بیداری مؤثر اہتمام شامل رہا حکومت کی طرف سے جاری اسکیموں کو جہاں عوام نے خوش آئند قراردیا وہیں ان کی بروقت عمل آوری نہ ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا اس موقع پر ادھار کارڈز بھی تیار کئے گئے بعض کو آن لائن کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا