جی ڈی سی کالاکوٹ کے فیکلٹی ڈاکٹر گلشن نے جنوبی ایشیا میں سوشیالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا

0
190

ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 73 سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) کالاکوٹ، راجوری کے شعبہ سیاسیات کے فیکلٹی ڈاکٹر گلشن بسن نے دو روزہ آن لائن’جنوبی ایشیا میں سماجیات پر بین الاقوامی کانفرنس‘ میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر گلشن نے ایک مقالہ پیش کیا جس کا عنوان’کشمیر میں واٹل کمیونٹی: سوسائٹی، گورنمنٹ اور میڈیا کی طرف سے نظرانداز‘تھا۔واضح رہے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جو 28 تا 29 نومبر 2023 تک منعقد ہوئی تھی، اس کا اہتمام مشترکہ طور پر ساؤتھ ایشین سوشیالوجیکل سوسائٹی اور شعبہ سوشیالوجی، پی جی ریسرچ سینٹر، دیوگیری کالج مہاراشٹرا اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی لکھنوئوکے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 73 سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا