بی جی ایس بی یو میں 9 سال کی حکمرانی’مشن لائف‘،’ای بی ایس بی‘ اور’سوچھتا‘ پر سالانہ ثقافتی تقریب کا انعقاد

0
178

ڈاکٹر علی اصغر شاہ نے ثقافتی تقریب کا کیا افتتاح ،جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی اور پی آئی بی جموں وکشمیر غلام عباس نے تقریب کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍ ڈاکٹر علی اصغر شاہ ڈین اکیڈمک افیئرز، بی جی ایس بی یونے سیوا سوشاسن اور غریب کلیان، ایک بھارت شریشٹھہ بھارت، مشن لائف ،ای بی ایس بی اورسوچھتا سے منسلک موضوعات پر ایک مربوط آؤٹ ریچ اور مواصلاتی پروگرام کے تحت ثقافتی تقریب کا افتتاح یہاں بی جی ایس بی یو میںکیا جو سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، راجوری کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرڈاکٹر علی اصغر شاہ ڈین اکیڈمک افیئرز بی جی ایس بی یوبطور مہمان خصوصی شامل ہوئیوہیںغلام عباس جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی اور پی آئی بی جموں وکشمیر نے تقریب کی صدارت کی، جس میں فیکلٹی بی جی ایس بی یو، سی بی سی جموں و کشمیر کے اسٹاف اور نمائندوں نے شرکت کی۔وہیںڈاکٹر علی اصغر شاہ ڈین اکیڈمک افیئرز، بی جی ایس بی یو، راجوری نے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا اور سامعین کو اعلیٰ تعلیم سے متعلق مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور انہوں نے 9 سالہ سیوا سوشاسن اور غریب کلیان، ایک بھارت شریشٹھہ بھارت، مشن لائف ای بی ایس بی کے حوالے سے توجہ مرکوز کی جانے والی بیداری کی تعریف کی۔اس موقع پر غلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن اینڈ پریس انفارمیشن بیورو، جموں و کشمیر اور لداک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہندوستان کی حکومت کے پاس مختلف اسکیمیں ہیں جس سے ایک فرد حق حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے بی جی ایس بی، یونیورسٹی ، ضلعی انتظامیہ اور حکام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایونٹ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے پنڈال کا دورہ کریں کیونکہ نمائش روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی ۔اس دوران فرح جبین، سب۔ انسپکٹر، جموں و کشمیر، پولیس راجوری نے بھی اجتماع سے اظہار خیال کیا اور سامعین کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا