بی جے پی مہیلا مورچہ نے ممبر شپ مہم شروع کی

0
0

رکنیت سازی مہم کسی بھی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے:اشوک کول

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی مہیلا مورچہ نے جموں و کشمیر بی جے پی کے آرگنائزیشنل جنرل سکریٹری اشوک کول، سابق وزیر پریا سیٹھی، منیش کھجوریہ کنوینر ممبرشپ مہم، انکش گپتا کنوینر ممبرشپ مہم کی موجودگی میںپارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموںمیںممبر شپ ڈرائیو کا آغاز کیا۔

https://jkbjp.in/

اس موقع پربی جے پی مہیلا مورچہ کے تمام ضلع صدر اپنی ٹیموں کے ساتھ اس پروگرام میں عملی طور پر شامل ہوئے۔وہیںاشوک کول نے مہیلا مورچہ کے لیڈروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے پرائمری اور ایکٹو ممبرشپ کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور مہیلا مورچہ کے لیڈروں سے کہا کہ وہ خواتین میں زیادہ سے زیادہ ممبرشپ مہم کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ زیادہ سے زیادہ گھنٹے مہم میں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی مہم کسی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مہیلا مورچہ کارکنوں کو پارٹی کی طرف سے مقرر کردہ ہدف تک پہنچنے کے لئے مزید محنت کرنی چاہئے اور سماج کی تمام ممتاز خواتین سے رجوع کرنا چاہئے۔
اس موقع پرپریا سیٹھی نے مورچہ کے کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین آبادی کا 50 فیصد ہیں اور اس طرح خواتین کی طاقت کی فعال شمولیت کے بغیر کوئی بھی پروگرام کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین کا مودی حکومت پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور پارٹی کارکنوں کو پرائمری ممبر کے طور پر ان کا اندراج کرنے کے لیے صرف خواتین کی طاقت سے رجوع کرنا ہوگا۔

https://lazawal.com/?cat=20#

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا