خانقاہ نظامیہ میں دو روزہ عرس نظامی 3 اور 4 نومبر کو

0
66

لازوال ویب ڈیسک

سنت کبیر نگر//ہندوستان کے مشہور صوفی بزرگ اور جلیل القدرعالم ربانی خطیب البراہین حضرت صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی محدث بستوی علیہ الرحمہ کا بارہواں عرس مقدس 3 اور 4 نومبر کوخانقاہ قادریہ برکاتیہ نظامیہ اگیاشریف میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہوگا۔

https://sknagar.nic.in/

خطیب البراہین،محی السنہ،عارف باللہ،تاج الاصفیا،حضرت علامہ صوفی محمد نظام الدین قادری برکاتی،مصباحی محدث بستوی
رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی (ولادت21/رجب 1346ھ- 15/ جنوری 1928ء)کوموضع اگیاپوسٹ دودھاراضلع بستی یو پی میں ہوئی۔ آپ بلندپایہ شیخ الحدیث،عمدہ صدر المدرسین،ماہر محدث و فقیہ،متعددکتابوں کےمصنف،منفردالمثال خطیب،شیخ طریقت،مصلح امت اور استاذ الاساتذہ تھے۔ (یکم جمادی الاولی1434ھ/14مارچ2013ء جمعرات صبح 08:00 بجے) نظامی منزل اگیاشریف میں وصال فرمایا۔ مزار مبارک خانقاہ نظامیہ میں مرجع خلائق ہے۔آپ کے تلامذہ سیکڑوں کی تعدادمیں ملک وبیرون ملک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ کے مریدین،متوسلین لاکھوں کی تعداد میں ملک اور بیرون ممالک میں بڑی تعداد میں موجود ہیں ہر سال خانقاہ قادریہ برکاتیہ نظامیہ آگیا شریف میں آپ کا سالانہ عرس پاک نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے عقیدت مند آتے ہیں اورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سجادہ نشین حبیب العلماعلامہ شاہ صوفی محمد حبیب الرحمن رضوی مصباحی کے فرزند اورانڈیا بزم نظامی کے جنرل سکریٹری مولانا ضیاء المصطفیٰ نظامی نے بتایا کہ 3 نومبر کو صبح فجر کی نماز کے بعد مزارشریف پر عرس پاک کی تقریب کاآغاژتلاوت قرآن پاک سے شروع ہوگا۔ .ظہر کی نماز کے بعد چادر پوشی اور گلپوشی کا سلسلہ شروع ہو کر شام تک جاری رہے گا۔ رات کو نماز عشاء کے بعد نظامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ملک کے مشاہیر علمائے کرام اورشعراءاسلام شرکت کریں گے، 4 نومبر کی صبح 8 بجے قل شریف اوردعاءپر عرس نظامی کااختتام ہو گا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا