فوج کے سینئر افسران، سابق فوجی اور ناریاں کے آس پاس کے دیہاتیوں نے پر جوش شرکت کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا بندہ سنگھ بہادر جی کے 355 ویں یوم پیدائش کی یاد میں، ان کے مجسمے کی نقاب کشائی میجر جنرل گورو رشی، شوریہ چکر، سینا میڈل، جی او سی 25 انفنٹری ڈویژن نے 27 اکتوبر 2024 کو نیشنل فلیگ سائٹ، ناریاںمیں قومی شاہراہ-144A کے ساتھ کی۔ اس پرمسرت موقع پر فوج کے سینئر افسران، سابق فوجی اور ناریاں کے آس پاس کے دیہاتی بھی موجود تھے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Bandaa_Singh_Chaudhary
واضح رہے بابا بندہ سنگھ بہادر اہم جنگجو تھے۔ وہ 27 اکتوبر 1670 کو راجوری علاقہ میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام لکشمن دیو منہاس تھا جو بعد میں مادھو داس بن گیا۔ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں سنیاسی بننے کے لیے گھر چھوڑ دیا اور وہ مادھو داس بیراگی کے نام سے مشہور ہوئے۔ گرو گووند سنگھ جی نے بندہ سنگھ بہادر سے پہلی بار 1708 میں ناندیڑ، مہاراشٹر میں ملاقات کی۔ گرو گووند سنگھ جی سے متاثر ہو کر، اس نے اپنے آپ کو گرو کا بندہ کہا اور گرو گووند سنگھ جی نے ان کا نام بندہ سنگھ رکھا۔ بندہ سنگھ نے مغلوں کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو توڑا اور صاحبزادے کی شہادت کا بدلہ لیا۔
اتفاق سے، بابا بندہ سنگھ بہادر کا یوم پیدائش 27 اکتوبر کو ہندوستانی فوج کی طرف سے منائے جانے والے انفنٹری ڈے کے ساتھ ہی تھا۔ وہیںافتتاح کے بعد، اس جگہ کو ‘بابا بندہ سنگھ بہادر موڑ’ کے نام سے جانا جائے گا۔ ایک عظیم جنگجو ہونے کے ناطے، بابا بندہ سنگھ بہادر راجوری کے لوگوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں اور شاہراہ پر چلنے والے شہریوں اور مقامی لوگوں میں فخر کا احساس پیدا کرتے ہیں۔