1 کروڑ 31 لاکھ روپئے کی لاگت سے مکمل ہوگا پروجیکٹ،علاقہ کے معززین نے پرجوش شرکت کی
لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍ ڈاکٹر دیویندر کمار منیال، رام گڑھ کے ایم ایل اے اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر صحت نے آج ملانی گاؤں کی پنچایت چک ڈولما میں ایک ٹیوب ویل کا سنگ بنیاد رکھا۔واضح رہے یہ منصوبہ جس کی مالیت 1 کروڑ 31 لاکھ ہے، کمیونٹی میں پینے کے صاف پانی کی دیرینہ مانگ کو پورا کرے گا۔
وہیںافتتاح کے دوران، ڈاکٹر منیال نے رہائشیوں کے لیے بنیادی ضرورت کے طور پر قابل رسائی پینے کے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امر سنگھ، ضلع صدر بی جے پی سانبہ، ڈی ڈی سی ممبران آشا رانی اور رمیش چندر، پون کوولی، میونسپل کمیٹی سانبہکے سابق چیئرمین بی ڈی سی رادھا شام، سرپنچ جئے شری رام سمیت مقامی رہنماؤں کی اجتماعی کوششوں کا اعتراف کیا۔
وہیںڈاکٹر منیال نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، اور سب کا پریاس ‘ کے وژن کو دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ ان اصولوں کو خطے میں فعال طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پراجیکٹ کی کامیابی میں اہم تعاون کے لیے محکمہ جل شکتی کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں بزرگ شہری، لمبردار، سرپنچ، نائب سرپنچ، پنچ، ٹھیکیدار سنجو سشیل، اور دیگر قابل ذکر برادری کے افراد نے شرکت کی۔