جموں، کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این سی سی بٹالین کی افتتاحی تقریب

0
32

نئی یونٹس ادھم پور، کپواڑہ اور کرگل میں قائم کی جا رہی ہیں

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت ہند، وزارت دفاع نے نیشنل کیڈٹ کور کے لیے اسامیاں بڑھانے کے فیصلے کے نتیجے میں، چار نئے این سی سی یونٹوں کے لیے حکومت کی منظوری جموں، کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کو دی گئی ہے۔ یاد رہے نئی یونٹ ادھم پور، کپواڑہ اور کرگل میں قائم کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے این سی سی اسکرول کی رسمی حوالے کرنے کے ساتھ نئے یونٹس کا باقاعدہ افتتاح 25 اکتوبر 2024 کو ادھم پور میں ہونا ہے۔ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور این سی سی ڈائریکٹوریٹ، جموں، کشمیر اور لداخ کے افسران، عملہ اور کیڈٹس اس کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

https://indiancc.nic.in/
یہ قدم جموں، کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 13950 اضافی کیڈٹس کو نوجوانوں کی شمولیت کے پریمیئر پروگرام میں شامل کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت ہند نوجوانوں کو مشغول کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے فعال اور مرکوز اقدامات کر رہی ہے۔ اب مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوان این سی سی کی متعدد سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے اور مستقبل میں ان کا انتظار کرنے والے بہت سے مواقع کے لیے خود کو تیار کر سکیں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جموں و کشمیر میں ایئر اسکاڈرن این سی سی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس سے نوجوان اپنی توقعات کے ساتھ آسمان کو چھو سکیں گے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا