کابینہ اجلاس:ربیع سیزن کے لیے ایم ایس پی کا اعلان

0
37

مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں تین فیصد کا اضافہ

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی حکومت نے سال 2025-26 کے لیے ربیع کی چھ فصلوں بشمول گیہوں، چنے اور جو کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں سال 2025-26 کے لیے ربیع کی ضروری فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
https://www.pib.gov.in/PMContents/PMContents.aspx?menuid=6&Lang=1&RegionId=3
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے سال 2025-26 میں ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایم ایس پی میں سب سے زیادہ اضافے کا اعلان ریپسیڈ اور سرسوں کے لیے 300 روپے فی کوئنٹل اور دال کے لیے 275 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے کیا گیا ہے۔ چنے کی قیمت میں 210 روپے فی کوئنٹل، گیہوں کے لیے 150 روپے فی کوئنٹل، زعفران کے لیے 140 روپے فی کوئنٹل اور جو کے لیے 130 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ایم ایس پی کے مطابق گندم کی قیمت 2275 روپے سے بڑھا کر 2425 روپے، جو کی قیمت 1850 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے، چنے کی قیمت 5440 روپے سے بڑھا کر 5650 روپے کر دی گئی ہے۔ دال کی قیمت 6425 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے، ریپسیڈ اور سرسوں کی قیمت 5650 روپے سے بڑھا کر 5950 روپے اور زعفران کی قیمت 5800 روپے سے بڑھا کر 5940 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔
مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ربیع کی چھ فصلوں گیہوں، جو، چنے، دال، ریپسیڈ اور سرسوں اور زعفران کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافے کو منظوری دی ہے۔ ربیع سیزن 2025-26 کے لیے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا "مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے، انہیں مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافے کے فیصلے کے لیے محترم وزیر اعظم کو دلی مبارکباد۔
وہیں حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس اور پنشنروں کی مہنگائی ریلیف میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں تین فیصد اضافہ اور پنشنروں کو مہنگائی میں ریلیف یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔ساتویں پے کمیشن کی سفارشات میں منظور شدہ فارمولے کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر سالانہ 9448.35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا۔اس فیصلے سے 49 لاکھ 18

ہزار مرکزی حکومت کے ملازمین اور 64 لاکھ 89 ہزار پنشنرز کو فائدہ پہنچے گا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا