عوام اور حکومت کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اوّلین ترجیح ہے:عمرعبداللہ

0
35

جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا۰سول سیکرٹریٹ میں وزیرا علیٰ کا والہانہ اِستقبال

لازوال ڈیسک

 

سری نگر؍؍عمر عبداللہ نے آج باضابطہ طور پرجموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ۔یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ایک اہم سیاسی لمحہ ہے۔وزیرا علیٰ کا سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر اَفسروں اور ملازمین نے ان کا شاندار اِستقبال کیا ۔ اِس موقعہ پر وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

https://jknc.co.in/

وزیراعلیٰ جوں ہی اَپنے دفتر کے چیمبر میں پہنچے وہاں باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کے عملے نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اُنہوں نے اَپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اَپنی نئی اِنتظامیہ کے لئے سمت طے کرنے کے لئے اِنتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کے علاوہ وزرأ سکینہ ایتو، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، پولیس ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات اور تمام محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے میٹنگ کے آغاز میں نئے وزیر اعلیٰ کا والہانہ خیر مقدم کیا اور عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی سپورٹ کے لئے اِنتظامیہ کے مکمل عزم کا اِظہار کیا۔
اَتل ڈولو نے کہا،’’ ہم حکومت کے ویژن کو پورا کرنے اور لوگو ںکی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح وقف ہیں۔‘‘وزیرا علیٰ نے اَپنے خطاب میں جموں وکشمیر میں پُرامن اِنتخابات کو یقینی بنانے میں افسروں کے رول کی ستائش کی۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ خطے کے لوگوں نے جمہوریت، حکومت اور اس کے اِداروں پر بے پناہ اعتماد کا اِظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اِس موقعہ پر اُن توقعات پر پورا اُترنا چاہیے جو ہم سے رکھی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے حکمرانی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کے لئے پہلے نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بنیادی رول شہریوں کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل کو دور کرنا ہے۔
اُنہوں نے تسلیم کیا کہ گذشتہ برسوں میں عوام اور حکومت کے درمیان ایک خلا پیدا ہوا ہے تاہم اُنہوں نے اس فاصلے کو کم کرنے کے عزم کا اِظہار کیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ،’’ ہماری اِنتظامیہ کا رویہ عوام دوست ہوگا۔ ہم ایک مثبت سوچ کے ساتھ سول سیکرٹریٹ میں داخل ہوئے ہیںجس کی توجہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔‘‘اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ شہریوں اور حکومت کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا ، ’’پورے ہندوستان میںاِسی وجہ سے جمہوری حکومتوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور ہم لوگوں کو حکومت اور اس کے اداروں کے قریب لانے کے لئے انتھک کام کریں گے۔‘‘وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے افسروںکے ساتھ قریبی تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا