کابینہ میں تین ممبران اسمبلی کو شامل کرنے پر جموں میں جشن کا ماحول

0
40

خط پیر پنچال ، مینڈھر ، پونچھ، راجوری اور جموں میں لوگوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کی نئی حکومت میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے سریندر کمار چودھری کو نائب وزیرا علیٰ ،جاوید رانا اور ستیش شرما کو بھی کابینہ میں شامل کرنے پر جموں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔اطلاعات کے مطابق جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے تین ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے پر خط پیر پنچال ، مینڈھر ، پونچھ، راجوری اور جموں میں لوگوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر لوگوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی نئی حکومت نے جموں کے لوگوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے۔

https://jknc.co.in/
نوشہرا راجوری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور سریندر کمار چودھری کو نائب وزیرا علیٰ منتخب کرنے پر خوشیاں منائی اور پٹاخے سر کئے۔انہوں نے کہاکہ سریندر کمار چودھری ، جاوید رانا اور ستیش شرما کو کابینہ میں شامل کرنے سے جموں صوبے کے لوگوں کی ایک دیریانہ مانگ پوری ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی دفعہ جموں صوبے کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا گیا اس کے لئے ہم نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے بے حد مشکور ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ نئی حکومت لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا