ڈی ڈی سی ڈنسال شمیم بیگم اور بی ڈی سی نگروٹہ چوہدری رحمت علی کی کاوشیں رنگ لائیں

0
43

ہائر اسکنڈری اسکول کنڈولی نگروٹہ میں اردو مضمون متعارف ہوا ، طلباء اور مقامی عوام نے محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ڈنسال نگروٹہ شمیم بیگم اور بی ڈی سی چیئرمین نگروٹہ چوہدری رحمت علی نے گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول کنڈولی نگروٹہ میں اردو مضمون متعارف کئے جانے پر جموں وکشمیر انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے تئیں کیا اظہار تشکر۔واضح رہے محکمہ اسکول ایجوکیشن حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مذکورہ اسکول اردو مضمون متعارف کیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈی ڈی سی ممبر ڈنسال اور بی ڈی سی نگروٹہ نے کہا کہ اس سے نگروٹہ اور گر د و نواح کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اردو پڑھنے کیلئے جماعت گیارھویں اور بارھویں کے طلباء کو جموں شہر کے اسکولوں کا رح کرنا

https://kashmirlife.net/the-female-flock-issue-39-vol-12-256099/shamim-begum-dansal/

پڑتا تھا ۔واضح رہے مذکورہ اسکول 1991ئ؁ میں قائم ہو ا تھا اور اس وقت سے ہی یہاں اردو مضمون متعارف کرانے کا مطالبہ زور و شور سے جاری تھا ۔دریں اثناء ڈی ڈی سی ممبر شمیم بیگم اور بی ڈی سی نگروٹہ چوہدری رحمت علی کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور ہائر اسکنڈری اسکول کنڈولی نگروٹہ میں جماعت گیارھویں اور بارھویں کے طلباء کیلئے اردو مضمون متعارف ہوا ۔وہیں مقامی عوام نے بی ڈی سی نگروٹہ اور ڈی ڈی سی ڈنسال شمیم بیگم کا ان کی کاوشوں کیلئے شکریہ ادا کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا