بابا صدیقی کے قتل سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں: کیجریوال

0
74
لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، // عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ جس طرح سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت دھڑے) کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو ممبئی میں سرعام قتل کیا گیا، اس سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ حقیقت میں پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں

https://aamaadmiparty.org/

مسٹر کیجریوال نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ، "ممبئی میں این سی پی لیڈر کو سرعام گولی مارنے کے اس واقعہ سے صرف مہاراشٹر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورا ملک خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کم و بیش یہی ماحول دہلی میں بھی بنادیا ہے۔ یہ لوگ پورے ملک میں گینگسٹر راج لانا چاہتے ہیں۔ اب عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا