رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی بیداری ریلی اور تربیتی پروگرام کا انعقاد

0
67

 

لازوال ویب ڈیسک

بھیونڈی شہر میں کے ایم ای سوسائٹی کے زیر انتظام لڑکوں کی تعلیم کے معروف ادارے رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں ۲ اکتوبر ۲۰۲۴؁ کو بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر طلبہ و اساتذہ کے ذریعہ ایک صفائی بیداری ریلی نکالی گئی۔

https://www.tripadvisor.in/Tourism-g6584515-Bhiwandi_Thane_District_Maharashtra-Vacations.html

یہ ریلی اسلامپورہ، قریش نگر ، حسین پی وی آر ہوتے ہوئے بی این سی ایم سی کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر بلڈنگ کے آس پاس سے گزاری گئی۔ اس موقع پر طلبہ نے صفائی کی اہمیت پر نعرے دوہرائے۔ ریلی کی قیادت اسکول کے سربراہ ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی اور چیئرمین جناب نوح خلیل پٹیل نے کی۔ ریلی کے بعد اسکول ہذا کے اے وی آئی ہال میں ایک مختصر تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں تقریبا” ۱۵۰ طلبہ نے شرکت کی اور کئی بچوں نے صفائی قائم رکھنے کے لئے ان کے اقدامات کے بارے میں مختصرا” بتایا۔ ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے طلبہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ، ”صفائی کی شروعات اپنے اپ سے ہوتی ہے۔ اگر ہم اپنا اپنا آنگن، گھر اور گلیاں صفاف کرلیں تو سارا ملک خود بخود صاف ہوجائے گا۔” اس موقع بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مجموعی طور پر یہ پروگرام بیحد کامیاب رہا۔ پروگرام کے انعقاد میں اسکول ہذا کے فعال معلمین عامر بھورے ، نقی بھورے، عبدالکریم باغوان ، وسیم شیخ ، فیض مومن و دیگر کا گراں قدر تعاون شامل رہا۔(ظفر عالم خان جامعی – شعبئہ نشر واشاعت، رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول ، قریش نگر، اردو روڈ، نظامپورہ، بھیونڈی – ضلع تھانہ)

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا