میر واعظ کی نظر بندی پر 4 اکتوبر کو ہائی کورٹ میں شنوائی ہوگی: میر واعظ منزل

0
52

یواین آئی

سری نگر؍؍میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی کے حوالے سے جموں وکشمیر و لداخ ہائیکورٹ میں کیس سماعت کیلئے 4 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق میر واعظ عمر فاروق گزشتہ ایک ماہ سے گھر میں نظر بند ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے قبل ازیں معزز جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن نمبر2400/2024دائر کی تھی، جس کی شنوائی نومبر

2024 میں درج کی گئی تھی۔

https://x.com/MirwaizKashmir
بیان کے مطابق چونکہ مذکورہ رٹ پٹیشن کے زیر التوا ہونے کے دوران بھی میرواعظ کوایک بار پھر غیر قانونی اور غیر آئینی طور حراست میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں اس کے بنیادی اور مذہبی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔اس لئے میرواعظ کو ایک اورCMP نمبر5884/2024 ایک فوری شنوائی کیلئے دائر کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس درخواست کی پیروی میں CMP نمبر اب اس مہینے کی 4 تاریخ یعنی جمعتہ المبارک کو معزز ہائی کورٹ میں شنوائی کیلئے درج ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ معزز ہائی کورٹ آئین میں درج قدرتی انصاف اور انسانی حقوق کے قوانین کے پیش نظر میرواعظ کو نظر بندی سے فوری ریلیف فراہم کرے گی اور انہیں رہا کیا جائیگا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا