بھارت میں اگر دہشت گردی کا کوئی بھی واقع پیش آیا تو پاکستان میں گھس کر جوابی کارروائی کی جائے گی :راجناتھ سنگھ

0
39

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگربھارت میں کوئی بھی بڑا دہشت گردی کا واقع رونما ہوا تو گھس کا ماریں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

http://www.uniurdu.com/

راجناتھ سنگھ نے مزید بتایا :’پاکستان میں دہشت گردی کی فیکٹریاں چلائی جارہی ہیں ، ہندوستان کی ہر سرکار نے پاکستان کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آر ہا ۔‘ان باتوں کا اظہار وزیر دفاع نے گریز میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کا نعرہ دیا اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر پیدل وہاں چلے گئے لیکن اس کا جواب پڑوسی ملک نے دہشت گردی کی صورت میں دیا۔

وزیر دفاع نے کہا :’موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام پروٹوکول توڑ کر نواز شریف سے ملنے گئے لیکن اس بار بھی ہمسایہ ملک نے اس کا منفی جواب دیا۔‘انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دو سیاسی خاندانوں نے لمبے عرصے تک حکمرانی کی اور یہاں کے لوگوں کو مصیبتوں میں ڈال دیا۔

راجناتھ سنگھ نے کہا :’جموں وکشمیرکے موجودہ اسمبلی انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پوری دنیا کی نظریں اس پر ٹکی ہوئی ہے لہذا لوگوں کو سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔ ‘ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا، مودی سرکار نے یہاں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کی خاطر 90ہزار کروڑ روپیہ کا پیکیج بھی دیا۔

پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کہا کرتے تھے کہ دوستوں کو بدلایا جاسکتا ہے پڑوسیوں کو نہیں ۔

موصوف وزیر دفاع کے مطابق پاکستان بین الاقوامی ممالک سے فنڈ حاصل کرکے دہشت گردی کی فیکٹریاں چلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ کشمیر میں دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔مرکزی وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ہر سرکار نے پاکستان کو سمجھایا کہ وہ دہشت گردی کی فیکٹریاں بند کریں لیکن پڑوسی ملک اپنی سرزمین پر بھارت مخالف سرگرمیاں چلانے کی اجازت دے رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو یہ نہیں بولنا چاہئے کہ اگر ضرورت پڑی تو نیا ہندوستان پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا :’جو لوگ اُس پار بیٹھ کر جموں وکشمیر کے خلاف منصوبے بنا رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔‘وزیر دفاع نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت میں دہشت گردی کا کوئی بھی بڑا واقع رونما ہوا تو پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے بارے میں وزیر دفاع نے کہاکہ پڑوسی ملک بین الاقوامی فورموں پر کشمیر اور ہندوستان کو بدنام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترکی نے بھی اب پاکستان کا ساتھ چھوڑ دیا اورا ب پاکستان پوری دنیا میں الگ تھلگ ہو کررہ گیا ہے۔

دفاعی وزیر کے مطابق ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی بنائے رکھنے کی خاطر اس کا بین الاقوامی فورموں پر ساتھ دیا لیکن اس بار ترکی نے بھارت کے موقف کی تائید کی جس وجہ سے پاکستانی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے شکار ہو ئے۔اپنے خطاب میں گریز کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ پہلی دفعہ یہاں آنے کا موقع ملا اور واقعی میں یہ جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔

http://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا