کٹھوعہ انکاونٹر: پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید

0
27

 

ڈی ایس آپریشنز سمیت دو آفیسر زخمی،ڈی ایس پی کی حالت تشویشناک

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی آپریشنز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

https://www.aninews.in/news
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تووہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی آپریشنز ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت تین آفیسر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ہیڈ کانسٹیبل کو مردہ قرار دیا جبکہ ڈی ایس پی آپریشنزسکھبیر سنگھ کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بلاور اس کے ملحقہ علاقوں میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔دریں اثنا پولیس کے
ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں تین سے چار ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔مذکورہ آفیسر کا مزید کہنا ہے کہ پولیس ، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا