عالمی امن میں بین المذاہب مکالمے کا بڑا اہم کردار

0
29

 

۲۰؍ویں روسی مسلم انٹر نیشنل فورم سے ڈاکٹر حسین ثقافی کا خطاب

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
سنی جمعیۃ العلما کیرالا کے مجلس شوریٰ رکن اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے پرو چانسلر ایڈ وکیٹ ڈاکٹر حسین ثقافی روس کے دار الحکومت ماسکومیں منعقدہ ’’امن کا راستہ ،بقائے باہمی ‘‘ کے عنوان پر ۲۰ ویں مسلم انٹر نیشنل فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اور سفارتی پیچیدگیوں کے حل کے لئے مذہبی رہنمائوں سے مذاکرات کئے جائیں ،ن سے بات چیت اور مباحثے ہی کافی ہیں ۔ڈاکٹر حسین ثقافی نے عالمی امن میںبین المذاہب مکالمے کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مشکل اور پیچیدہ مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کئے جائیں ۔

http://www.markazonline.com/
واضح رہے کہ روسی فیڈریشن کے مذہبی بورڈ آف مسلمز اور روسی مفتیوں کی کونسل کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک کے مفتیان کرام ،مذہبی تنظیموں کے رہنماں یونیورسٹیز کے سربراہان اور سفارتی نمائندگان نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر حسین ثقافی گرانڈ مفتی آف انڈیاکی نیابت میں ہندوستانی نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی۔کانفرنس میں روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر مارات کزنولن،ماسکو یونیورسٹی کے ٹیوٹ ریکٹر دمیر مخدم،مصری کے مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ ناصر محمد ایادقازکستان کے سپریم مفتی شیخ نورو زبائی ،آذر بائیجان مذہبی کونسل کے چیئر مین شیخ الاسلام شکور اللہ ،فلسطینی اتھارٹی کے سپریم جج محمود الحبش،ایتھوپیا کے مفتی اعظم شیخ ابراہیم طوفہ ،الجزائر کے سپریم اسلامک کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر محمدبن سلمان کے علاوہ روس کی اہم شخصیات نے اپنے قیمتی مقالے پیش کئے اور کانفرنس میں شرکت کی۔

/lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا