اپنے ووٹ کی طاقت سوچ سمجھ کر استعمال کریں

0
41

 

سید محمد الطاف بخاری کی رائے دہندگان سے اپیل

لازوال ڈیسک
سرینگر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے ایک دن قبل، اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور روایتی سیاسی جماعتوں کے پ ±ر فریب وعدوں اور جذباتی نعروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کل اپنے ووٹ کی طاقت کو دانشمندی سے استعمال کریں۔ یہ ضروری ہے کہ لوگ ایک بار پھر روایتی علاقائی جماعتوں کے جھوٹے وعدوں اور جذباتی نعروں سے متاثر نہ ہوں بلکہ اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔“

http://www.jkapniparty.com/
انہوں نے لوگوں کو یاد دلایا کہ کس طرح روایتی علاقائی پارٹیاں اپنے سیاسی فائدے کے لیے انہیں سالہا سال تک گمراہ کن نعروں اور کھوکھلے وعدوں کے ذریعے بے وقوف بناتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا، ”آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان جماعتوں نے ہمیشہ آپ کو دھوکہ دیا ہے اور اپنے گمراہ کن بیانیے کے ذریعے بار بار آپ کا مینڈیٹ چرایا ہے۔ ان جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات کی خاطر آپ کو سالہا سال تک ”رائے شماری“، ”اٹانومی“، ”سیلف رول“ اور اس طرح کے گمراہ ک ±ن نعروں میں مصروف رکھا۔ یہ جماعتیں اور ا ±ن کے لیڈران آپ کو گمراہ کرنے کےلئے جلسوں میں علامتی طور پر ’سبز رومال‘ اور ’پاکستانی نمک‘ دکھا کر آپ کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے دہائیوں تک جموں کشمیر میں حکومت کی لیکن اس کے باوجود یہ جماعتیں یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات تک بھی فراہم نہیں کرسکی ہیں۔ تاہم ان لیڈران نے خود کےلئے اور اپنے بچوں کےلئے عیش و عشرت کے تمام سامان پیدا کئے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان سیاسی استحصالیوں کو اپنا استحصال جاری رکھنے دیتے ہیں یا آپ اپنے ووٹ کی طاقت سے اس استحصال کو ختم کرتے ہیں۔“لوگوں سے اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، "روایتی پارٹیوں کے برعکس، اپنی پارٹی پہلی بار اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور یہ جموں کشمیر کی سب سے کم عمر سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت پر لوگوں کا استحصال کرنے یا کرپشن میں ملوث ہونے کا کوئی الزام بھی نہیں لگا سکتا ہے۔ اسلئے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں اپنا مینڈیٹ دیکر اپنی خدمت کرنے کا موقعہ دیں۔ آپ کے بھرپور تعاون سے ہی ہم جموں کشمیر کے عوام کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پ ربا اختیار بنانے کے اپنے مشن کو سرانجام دے سکتے ہیں۔“

http://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا