حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند بلڈانہ کی جانب سے موتی مسجد میں خطاب عام کا انعقاد

0
574

ذوالقرنین احمد

https://jamaateislamihind.org/eng/
ملک گیر مہم اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن کے تحت حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند بلڈانہ کے زیر اہتمام موتی مسجد عید گاہ بلڈانہ میں 23 ستمبر کو خطاب عام کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز محترمہ غزالہ باجی صاحبہ کی تذکیر سے ہوا افتتاحی کلمات مقامی ناظمہ ساجدہ باجی صاحبہ نے پیش فرمائے مہمان مقررمحترمہ عمارہ فردوس باجی صاحبہ جالنہ نے اختتامی خطاب فرمایا الحمدللہ تقریبا ایک ہزار خواتین اس میں شریک رہی خواتین کے اندر دین اسلام کی عظمت اور محبت کے سلسلے میں رہنمائی کی گئی وہیں پر اخلاق وکردار کے سلسلے میں رہنمائی کی گئی اولاد کی تربیت اسلامی بنیادوں پر کی جائے اللہ سے اپنے رشتے کو مضبوط کیا جائے فیشن پرستی اور بے حیائی سے اپنے اپ کو بچایا جائے جسم اللہ کا ہے مرضی بھی اللہ کی ہوگی ساری زمین و آسمان اور کائنات کا مالک صرف اور صرف اللہ ہے لہذا ہم اللہ کے بندے بن کر زندگی گزاریں اور یہ جو بے حیائی اورعریانی جس نے سماج اور معاشرے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اس کے بالمقابل حیا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارے صحابہ اور صحابیات کی قربانیوں کو اپنی نسلوں کو سنائیں فکر آخرت اپنے اندر پیدا کریں اپنے بچوں میں اللہ تعالٰی اور‌ نبی کریم ﷺ کی محبت پیدا کریں محترمہ ثمینہ باجی صاحبہ کی دعا پر اجتماع اختتام پزیر ہوا، حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند بلڈانہ نے اجتماع کو کامیاب بنانے میں انتھک کوشش کی۔

http://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا