کانگریس ’محبت کی دکان ‘ پر نفرت کا سامان بیچ رہی ہے :جے پی نڈا

0
77
JAMMU, SEP 22 (UNI):- BJP National President J.P.Nadda addressing public meeting, in Jammu on Sunday. UNI PHOTO-DK2U

جموں//بی جے پی صدر جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ کانگریس محبت کی دکان کو نفرت کی چیزیں بیچنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک کمیونٹی کو دوسری کمیونٹی کے خلاف اکسا رہی ہیں۔

https://jkbjp.in/
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر ایک برادری کو دوسری برادری کے خلاف بھڑکانے اور معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ این سی کانگریس نے پاکستان کے وزیر دفاع سے سرٹیفکیٹ حاصل کی ہے۔
جے پی نڈا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ پاکستان سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو پناہ دیں گے۔؟
انہوں نے کہا :’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں امن و امان قائم ہوا ہے ، دہشت گردانہ حملوں اور پتھراو کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ‘
بھاجپا صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں لیکن کانگر یس اور نیشنل کانفرنس علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کرنے اور آر پار تجارت شروع کرنے کی وکالت کر رہے ہیں وہ پاکستان کے ایجنڈے کو یہاں پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس ، این سی اور پی ڈی پی پر جموں وکشمیر کو تباہ وبرباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ عبداللہ ، مفتی اور نہرو گاندھی خاندانوں نے کشمیر کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو نویں کی دہائی میں واپس دھکیلنا چاہتی ہیں ۔
ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ایک قوم ، ایک آئین اور ایک وزیر عظم کے تحت اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
بی جے پی کے قومی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی اور وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے حق میں لہر چل رہی ہے اور یہ عیاں ہے کہ اس بار سرکار بی جے پی کی ہی بنے گی۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا