آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوجائے،اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیں گے:سعودی ولی عہد

0
63

 

لازوال ویب ڈیسک

ریاض،// سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جا سکتے۔
ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے بدھ کو ریاض میں مجلس شوری کے نویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

https://houseofsaud.com/
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے لیے سرفہرست ہے، فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی قابض قوتوں کے جرائم کو ہر سطح پر مسترد اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
محمد بن سلمان نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی قانونی حیثیت کے طور پر تسلیم کیا اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھائیں۔
اپنے سالانہ خطاب میں انہوں نے ملکی اور خارجہ پالیسیوں، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف بیان کیا ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب کا مقصد سفارتی حل کے ذریعے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو بڑھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن، سوڈان، لیبیا اور یوکرین کے بحرانوں کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششیں کر کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کو بڑھانا چاہتی ہے علاوہ ازیں، روس، یوکرین بحران کے سفارتی حل کی بھی بھرپور حمایت کی جاتی ہے۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا