تاریخ ساز مہتم بالشان جشن کا اہتمام ، عالمِ انسانیت کے نام محبت کا پیغام

0
122

سینکڑوں بائک وگاڑیوں پر میلاد کےجھنڈا سےمزین جلوس محمدی میں نعرہ تکبیر ورسالت کی فلک شگاف صداؤں کی گونج

بفلیازبلاک سے برآمد ہوکر سرنکوٹ ڈویژن میں اختتام پذیر

https://www.jagran.com/jammu-and-kashmir

لازوال ویب ڈیسک
سرنکوٹ/ محسنِ کائنات فخرِموجودات حضور احمد مجتبٰے محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کے منصہ شہود پر جلوہ گر ہونے کی خوشی میں غلامان مصطفٰے نے اس سال بلاک سطح کا سینکڑوں بائک وگاڑیوں سے مزین جلوس محمدی بنام ” مہتم بالشان جشن کا اہتمام ،عالمِ انسانیت کےنام محبت کا پیغام ” منعقد کیاجس کا آغاز محمدیہ جامع مسجد ملک مارکیٹ درآبہ سے ہوا مستاندرہ ماہڑہ سیلاں بہرام گلہ چندی مڑھ ڈگراں پوشانہ بھونی کھیت مڑاہ تراڑانولی سنگلیانی سے نزدپٹرول پمپ صدر مقام بفلیاز بلاک وارد ہوا

 

جبکہ عوام کی تائید کے ساتھ منظورحسین قادری کی قیادت اور حافظ محمد نصیر علیمی مولانا اعجاز عالم چشتی مولانا عبدالرشید علیمی مولانا محمد قاسم رضا قادری مولانا محمد نصیر قادری حافظ طارق محمود قاری گلزار احمد قادری مولانا حافظ سرفراز احمد قادری حافظ غلام رسول قادری مولانا حافظ ظہور احمد علیمی حافظ یاسر عرفات قادری مولانا خلیل احمد قادری مولانا محمد ربانی نقش بندی مولانا محمد ایوب نقش بندی مولانا مو لانا غلام الدین مولانا سید ابرار حسین شاہ حافظ ابوالیاس حافظ ابو اویس مولانا نثار احمد نعیمی حافظ شیراز احمد قادری حافظ یاسر احمد مولانا نثار احمد نعیمی حافظ تنویر احمد کے زیر اہتمام بفلیاز بلاک مغل روڈ پل سے برآمد ہو کر براستہ دہڑہ موڑہ فضل آباد سرنکوٹ بڑے پیمانہ کے ڈویژنل جلوس میں شامل ہوا جہاں فلک شگاف نعرہ تکبیر ورسالت کی صداؤں اور علماء کرام کے مواحظہ حسنہ صلوٰۃ وسلام دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا واضح ہو کہ سرنکوٹ میں مولانا مفتی بشارت حسین برکاتی مولانا عبدالمجید قادری مولانا عبدالمصطفٰے قادری حافظ عبدالزاق مولانا محمد اسلم رضا مفتی تحسین احمد رضا مولانا محمد ابراھیم مصباحی ریاض القادری ودیگر مقتدر علماء کرام نے بفلیاز بلاک کے نوجوانوں کو شانداروپُروقار جلوس کے لئے تہنیت وتبریک سے نوازااور ایسے اقدام کو عالم انسانیت کے لئے محبت کا ایک عظیم پیغام قرار دیا اور جلوس محمدی کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہونے پر اعمال صالحہ کی طرف رغبت دلانے اور نوجوانوں کو منشیات ونشیلی ادویات سے چھٹکارہ ونجات دلانے کے لئے وقت کی ضرورت کے پیش نظر ناگزیر بتایادرایں اثنا عینی شاہدین کے مطابق سرنکوٹ قصبہ میں یہ اپنی نوعیت کا تاریخ ساز جلوس تھا جو ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کے روحانی جذبات کا عکاس تھا علماء کرام نے کہا کہ ہماری تحصیل میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں تو علماء قراء اور حفاظ موجود ہیں جو عوام کی مذہبی وسماجی قیادت کررہے ہیں علماء کرام نے وقف بل جائیداد واملاک کی مخالفت کا عندیہ پیش کرتے ہوئے بابانگ دھل کہا کہ اگر کسی قسم کی مذہبی مخالفت کا احتمال ہوا تو ان کی صدائے حق پر اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح عوام اپنے مذہبی سماجی معاشی حقوق کی پاسداری کے لئے سڑکوں پر اترنے سے گریز نہیں کریں گے علماء کرام نے کہا کہ اس وقت ضلع اور تحصیل انتظامیہ اپنے فرائض منصبی بحسن وخوبی سرانجام دے رہی ہے جس کے باعث یہاں کے حالات پرامن ہیں اور رب لم یزل کے حضور دعا کی کہ ریاستی حالات بھی سازگار ہوں اور ریاست رشوت ستانی جیسی مذموم حرکت سے مبرا ہو انھوں نے عوام کے نام ایک پیغا م میں کہا کہ وہ نئی نسل کو نیکیوں طرف لانے میں کلیدی کردار ادا کریں نوجوانوں کو دینی واخلاقی تعلیمات ومعیاری تربیت فراہم کریں تاکہ طاعت الٰہی واتباع سنت کے سبب ہر فرد وبشر کو ذہنی وقلبی سکون حاصل ہو جو معاشرہ وسوسائٹی کے سدھار کے لئے کارگر ثابت ہو یادرہے سرنکوٹ انتظامیہ نے سیکورٹی کے مابین بھر پور تعاون کیا جس پرقاری منظورحسین قادری نے مولانا عبدالمجید قادری اور مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی نے علماء کرام ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ایس ایس پی پونچھ ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد فاروق خان ڈی واعجاز احمدچوہدری ایس ایچ او سرنکوٹ راجیش کمار تھاپہ کا شکریہ ادا کیا بعدازاں دارالعلوم فیضان مصطفٰے غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ اکبری جامع مسجد اقبال نگر سرنکوٹ اور مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں عوام میں لنگر تقسیم ہوا وہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت بھی کروائی گئی

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا