راجوری میں جشن میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

0
164

جلوس کے ساتھ ساتھ سیرت النبی ﷺبیان کی گئی، مولانا عبدالرشید داؤدی مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ملک کے سبھی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ہمیشہ کی طرح پرانے بس اڈہ راجوری سے میلاد کا جلوس نکالا گیا جہاںہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے جلوس میں شرکت کی ۔وہیںنعرہ رسالت اور لبیک یا رسول اللہ ﷺکے نعرے بلند ہوہے ۔وہیںپرانا بازار راجوری سے یہ جلوس گزرتا ہوا گجر منڈی چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد عید گاہ راجوری میں اختتام پذیر ہوا ۔

https://waqfboard.jk.gov.in/

اس دوران عیدگاہ راجوری میں ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں سیرت النبی ﷺکے اوپر روشنی ڈالی گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرنے کی علمائے کرام نے تلقین کی ۔اس موقع پر بطور خاص مولانا عبدالرشید داؤدی نے خطاب کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔

https://lazawal.com/?cat=6

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا