شوپیاں میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بی جے پی امیدوار جاوید قریشی کے لیے مہم چلائی

0
99

ہر کشمیری نے سیاسی خاندانوں کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائی: درخشاںاندرابی

لازوال ڈیسک

https://jkbjp.in/
شوپیاں؍؍بی جے پی نے آج شوپیاں میں ایک طویل روڈ شو کا انعقاد کیا جس کی قیادت پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کی۔ شوپیاں سے بی جے پی کے امیدوار جاوید قادری اور نوجوان رہنما عرفان منہاس بھی شریک رہے- یہ روڈ شو شوپیاں قصبہ کے کئی علاقوں سے گزرا اور اس نے اسمبلی حلقہ کے کئی دیہاتوں اور بستیوں کا بھی احاطہ کیا۔ کئی اسٹاپ اوور ریلیاں بھی نکالی گئیں جہاں پارٹی رہنماؤں نے اجتماع سے خطاب کیا۔ بی جے پی امیدوار جاوید قادری نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ایک خادم کی طرح تاریخی شوپیاں کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ شوپیاں مین چوک میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ترقیاتی حکمرانی ماڈیول پر لوگوں کا اعتماد ہے۔ جموں و کشمیر کے خاندانی سیاست دانوں کے ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال اور انتخابات میں دھاندلی ان تینوں حکمران خاندانوں کا ریکارڈ رہی ہے۔ انہوں نے علیحدگی پسندی کو اپنے سیاسی استحصال کے لیے استعمال کیا اور وسائل کو لوٹ کر بے تحاشہ دولت اکٹھی کی جبکہ عام آبادی کو ہر قسم کے مصائب میں ڈال دیا۔ "تین خاندانوں نے جموں و کشمیر پر ایک خاندانی ملکیتی کاروباری ادارے کی طرح حکمرانی کی۔ انہوں نے اقتدار میں رہنے کے لیے تمام تفرقہ انگیز ہتھکنڈے استعمال کیے، وہ اس خونریزی کے ذمہ دار ہیں جس نے ہمارے نوجوانوں کی ایک پوری نسل کو کھا لیا۔ انکی خواہش ہے کشمیر میں کرپشن، لوٹ مار اور قتل و غارت کا اپنا پرانا نظام قائم کر لیں۔ انہوں نے وادی کے نوجوانوں کو سلام پیش کی جو استحصال کی پرانی طرز کی خاندانی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور ترقی کے حق میں نکلے ہیں۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ "عوام نے کئی دہائیوں کے دوران سیاسی خاندانوں کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائی۔ ہم پرانے خوفناک دنوں کو واپس نہیں آنے دے سکتے اور اس لیے وہ تبدیلی ناگزیر ہے جو ہم ان انتخابات میں ہوتے دیکھ رہے ہیں”۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اندرابی نے کہا کہ چالیس سال تک خاندانوں کے دور حکومت میں عوام کی بڑی آبادی والی جگہوں پر انتخابات کا انعقاد ناممکن تھا لیکن بی جے پی نے امن کو یقینی بنایا اور اب کشمیر میں کئی دہائیوں کے بعد آزاد اور محفوظ ماحول میں لوگ جمہوریت کا جشن منا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی طرف سے نافذ تبدیلیوں پر تنقید کرنے والے زمینی حقائق کو بصیرت اور بصارت کی کمی کی وجھ سے دیکھ نہیں پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں ان انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ ہے کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ نئے نوجوان چہرے صرف امن اور ترقی کے لیے ان کی نمائندگی کریں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا