‘نتیجہ خیز ملاقات’ سرنکوٹ میں ہل اور ہاتھ کا ساتھ! اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟

0
217
دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ شاہ نواز چوہدری کی ملاقات
جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
نئی دہلی// انڈین نیشنل کانگریس کی جموں وکشمیر اکائی کے نوجوان کانگریس لیڈر شاہ نواز چوہدری نے نئی دہلی میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کر کے جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے حلقہ انتخاب سرنکوٹ سے کانگریس امیدوار ہو سکتے ہیں شاہ نواز چوہدری۔ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کونسل ممبر کی خدمات بھی انجام دی ہیں شاہ نواز چوہدری نے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے دونوں جماعتوں کے ممکنہ امیدوار سرنکوٹ سے چناؤ لڑنے کیلئے کمر کس چکے ہیں۔۔یہاں کانگریس ۔ این سی اُلجھی ہوئی ہیں اس بیچ ایک اہم پیش رفت تب ہوئی جب کانگریس رہنما شاہ نواز چودھری دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے راہول گاندھی کیساتھ اہم ملاقات کی اور یقینا مینڈیٹ اس بات چیت و ملاقات کا مرکزی موضوع رہا جس کے بعد پر جوش شاہنواز چودھری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے رہنما راہول گاندھی کیساتھ ملاقات کی تصویر مشترک کرتے ہوئے لکھا۔

"دہلی میں راہل گاندھی جی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کے بعد، ہم نے جموں و کشمیر کے مستقبل اور آنے والے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
ہم اپنے لوگوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی طرف مل کر کام کریں گے۔
سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔انشاء اللہ
شاہ نواز چوہدری

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا