امریکی ریاست وسکونسن میں ایئر شو کے مقام کے قریب طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

0
196

سان فرانسسکو، 23 جولائی (یو این آئی) امریکی ریاست وسکونسن میں ایک ایئر شو کے مقام کے قریب ایک طیارہ حادثہ کا ہوکر کھیت میں گرگیا جس سے اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

وینیباگو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ طیارہ کل دوپہر مشرقی وسکانسن شہر نیکمی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

متوفی کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

طیارہ اوشکوش کے وٹ مین ریجنل ہوائی اڈے پر ای اے اے ایئر وینچر ایئر شو سائٹ سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب میں گر کر تباہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا