خصوصی قومی یکجہتی کیمپ ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے ، حب الوطنی ، دیانتداری اور بے لوث خدمت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیتاہے :سنہا

0
253

کہانیشنل کیڈٹس کور نے ہمیشہ اپنے نصب العین ’’اتحاد اور نظم و ضبط‘‘ کے مطابق عزم، کارکردگی اور پوری لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمت کی ہے اور قوم کی تعمیر میں بے پناہ کردار اَدا کیا ہے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج رنگریٹھ کے جے اے کے ایل آئی رجمنٹل سینٹر میں خصوصی قومی یکجہتی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کور کے سینئر ونگ کیڈٹوں سے خطاب کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں نوجوان کیڈٹوں کو زندگی بھر دوستی قائم کرنے، مختلف زبانوں اور روایات کے باوجود اتحاد قائم کرنے والی ثقافتوں کے امیر ورثے کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خصوصی قومی یکجہتی کیمپ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اور اس نے حب الوطنی، دیانت داری اور بے لوث خدمت کی مشترکہ اَقدار کو فروغ دینے کے لئے ملک کے 17 ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کو اکٹھا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کیمپ کی سرگرمیاں واقعی کثرت میں وحدت کے جذبے کی علامت ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے کیڈٹوں میں نظم و ضبط، دیانت داری اور بھائی چارے کی اقدار پیدا ہوتی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نسل، مذہب اور جنس کی حدود سے بالاتر ہو کر معاشرے میں بنیادی اَقدار کو فروغ دینے اور اِنسانی وقار اور مساوات کے اصولوں کی ترویج میں نیشنل کیڈٹ کور کے اہم کردار کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی اَقدار ہمیں روشن مستقبل کے مشترکہ ویژن سے جوڑتی ہیں۔
اُنہوںنے کہا کہ این سی سی نے ہمیشہ اَپنے نصب العین’’اتحاد اور نظم و ضبط‘‘ کے مطابق عزم، کارکردگی اور پوری لگن کے ساتھ سماج کی خدمت کی ہے اور قوم کی تعمیر میں بے پناہ کردار اَدا کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ خصوصی قومی یکجہتی کیمپ این سی سی کیڈٹوں کو ملک کے باقی حصوں کی نسبت وادی کشمیر کے نوجوانوں کی مشترکہ اُمنگوں کی تعریف کرنے اور ان کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گا۔اُنہوں نے کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں این سی سی میں شامل ہوں اورمعاشرے اور ملک کی بے لوث خدمت کریں۔ این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ تین نئے این سی سی یونٹ قائم کر رہے ہیں۔ اس نے پہلے ہی نگروٹا اور لیہہ میں جدید ترین تربیتی اکیڈمیاں قائم کی ہیں اور نوجوانوں کو اِختراعات اور سٹارٹ اپ سے جوڑنے کے پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔ملک کے 17 ڈائریکٹوریٹ کے 250 سے زیادہ کیڈٹوں نے’ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ کے منعقدہ کیمپ میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر کیڈٹوں نے اپنی پرفارمنس سے ہندوستان کی متنوع ثقافتوں کا مظاہرہ کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آر کے سچدیوا، این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں وکشمیر اور لداخ بریگیڈیئر دیپک سجنہار، گروپ کمانڈر این سی سی گروپ سری نگر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا