آئندہ اسمبلی انتخابات میں این سی کو ووٹ دیں اور سپورٹ کریں: ابرول

0
151

جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جے کے این سی سے بہت امیدیں ہیں: ڈاکٹر وکاس
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی جوائنٹ سکریٹری انکش ابرول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوان مایوس اور نا امید ہیں کیونکہ ان میں سے زیادہ تر عمر رسیدہ ہو رہے ہیں۔انہوں نیکہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ان کے لیے خصوصی روزگار پیکجز میں توسیع کی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی تاجر برادری کو بھی منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سے ان کی تکالیف میں کمی کے لیے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔
واضح رہے انکش ابرول ڈاکٹر وکاس شرما، زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ضلع (اربن)، جے کے این سی کی طرف سے منعقدہ ایک میٹنگ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔وہیںانکش ابرول نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے موجودہ منظر نامے نے نوجوانوں کو افسردگی اور اضطراب کی طرف دھکیل دیا ہے کیونکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں کہ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد انہیں نوکریاں، ترقی، امن، خوشحالی اور بہت سی دوسری چیزیں ملیں گی، لیکن زمین پر ایسا کچھ نہیں ہوا اور لوگ اپنے کام کروانے کے لیے پریشان ہیں ۔وہیںاین سی کی حکمرانی کے دوران کیے گئے عوام نواز کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی قیادت زمینی حقائق کو جانتی ہے اور اس طرح سے پالیسیاں مرتب کرتی ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو قطع نظر خطہ، مذہب، ذات پات اور نسل کے برابر فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہاکہ این سی اصطلاح کے صحیح معنوں میں لوگوں کی نبض کو پڑھتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے جلد بازی میں تمام فیصلے لیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا