جموں وکشمیر دیرپا سیاحت کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے:سنہا

0
204

لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی یاترا۔2024 کیلئے رورل سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے مختلف سوچھ اَقدامات کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں شری امرناتھ جی یاترا۔ 2024 ء کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن کے مختلف سوچھ اَقدامات کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی سٹیشن کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے لوگو، سوچھ یاترا ترانہ، ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن سے زیرو ویسٹ یاترا کے مقصد کو بہت فائدہ ہوگا۔
اُنہوں نے یوٹی اِنتظامیہ اور شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کی مربوط حکمت عملی پر روشنی ڈالی جس کا مقصد زیرو ویسٹ ، صاف اور مؤثر صفائی ستھرائی کا نظام اور قدرتی وسائل اور ماحولیات کا مکمل تحفظ ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،’’ جموں و کشمیر دیرپا سیاحت کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے۔ہم نے اِس پوتر یاترا کے لئے ٹیکنالوجی اور اِنسانی وسائل کے امتزاج سے کام کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے نئی کو ششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگو’’ شیو سنکالپمستو‘‘ یاترا کو یادگار بنانے کے عزم کی علامت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ shivamsankalpamastu.in اور نندی کے لئے وقف کردہ ویب سائٹ ۔ یاترا سارتھی ایپ یاترا اور صفائی ستھرائی سے متعلق درست معلومات کا ذریعہ ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں اور تمام شراکت داروں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اُٹھائے گئے اَقدامات کی بھی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ترانہ ’’چل اَمرناتھ‘‘ روحانیت، قدرتی ورثے اور ماحولیات کے امتزاج کی علامت ہے۔اُنہوں نے اَفسروں اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ سالانہ یاترا کے پیش نظر تمام ضروری سہولیات کی تنصیب کے لئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی کوششیں کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے میں صفائی کارکنوں کو حساس بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سالڈ ویسٹ اور پائپ سے پانی اور بجلی کے کنکشن، لائٹنگ اور تمام بیت الخلأ میں ضروری سہولیات کی دستیابی کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اِفتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرشری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری، ڈائریکٹر جنرل رورل سینی ٹیشن محترمہ اَنو ملہوترا اور دیگر سینئر اَفسروں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا