گول میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی میٹنگ

0
346

بے راہ روی ، نشہ کے خلاف ایک جْٹ ہو کر کام کر نے کا کیاعزم
لطیف ملک
گول ؍؍گول کی سماجی تنظیم اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت صدررحمت اللہ زاہد منعقد ہوئی جس میں کمیٹی کے ممبران کے علاوہ دیگر معزز شہریوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اس موقعہ پر بالخصوص سب ڈویژن گول میں بے راہ روی اور نشہ مخالف ایک ہو کر کام کرنے کا ارادہ کیا اور تمام معزز شہریوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بری لت کو جڑ سے پھینکنے کے لئے اصلاح معاشرہ کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ پورے سب ڈویژن گول میں بے راہ روی اور نشہ کو جڑ سے پھینکا جا سکے۔
اصلاح معاشرہ کے صدر نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے گول میں اصلاح ومعاشرہ کے نام سے ایک نجی تنظیم کے ذریعے سے لوگوں میں نشہ ، بے راہ روی اور بری عادات کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا بھر پور ساتھ ہے اور پولیس بھی نشہ مخالفت کاروائیوں میں ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اور وہ بھی پولیس کے ہر اْس کام میں پیش پیش ہیں جو معاشرے کو بہتر بنانے میں کار کرثابت ہو۔ انہوں اس موقعہ پر لوگوں سے بالخصوص والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں اور قریبی رشتہ داروں کو نشہ سے دور رکھیں اور معاشرے کو بہتر بنانے اور صاف ستھرا معاشرہ قائم کرنے میں اصلاح معاشرہ کا بھر پور ساتھ دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا