بین الاقومی یوگا ڈے 21 جون کو منایا جارہا ہے

0
261

پلوامہ میں بڑی تقریب ہاکی ٹرف میں منعقد ہوگی،تقریب کی قیادت ڈپٹی کمشنر کریں گے
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍10 ویں بین الاقومی یوگا ڈے 21 جون کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اس حوالے سے ضلع پلوامہ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہے۔ ضلع میں بڑی تقریب ہاکی ٹرف میں منعقد ہوگی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کریں گے تفصیلات کے مطابق 21 جون کو ہر سال بین الاقومی سطح پر یوگا کا عالمی منایا جاتا ہے۔ اس سال 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ہے – ” خود اور معاشرے کے لیے ”انٹر نیشنل یوگا ڈے سے ایک دن قبل محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے یوگا ڈے تقریب کے حوالے سے فل ڈرس رہل سہل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سمیت پوری انتظامیہ نے شرکت کرکے ہوگا کی مسق کی۔یوگا ڈے تقریب کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 21 جون کو جنوبی ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی تقریب محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ہاکی ٹرف میں منعقد ہوگی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کریں گے۔ یوگا تقریب میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں محکمہ کھیل تعلیم اور آیوش کے ملازمین شرکت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا