ہندوستانی قونصلیٹ نے کنشک دہشت گردانہ حملے کی یاد دلا ئی

0
221

نئی دہلی// کناڈا کے وینکوور میں ہندوستانی قونصلیٹ نے لوگوں کو سکھ انتہا پسندوں کے ذریعہ 23 جون 1985 کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 182 (کنشک) پر کیے گئے وحشیانہ حملے کی یاد دلائی، جس میں 329 لوگ مارے گئے تھے جبکہ کناڈا کی پارلیمنٹ نے ایک سال قبل خالصتانی انتہا پسند ہردیپ سنگھ نجا کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تھی۔
انڈین قونصلیٹ جنرل نے اس حوالے سے ایکس پر پوسٹ بھی کی ہے۔
ہندوستانی قونصلیٹ نے سوشل میڈیا میں کہا ’’ہندوستان دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ آئندہ 23 جون کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 182 (کنشک) کے خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے کی 39 ویں برسی منائی جا رہی ہے، جس میں 86 بچوں سمیت 329 معصوم متاثرین نے شہری تاریخ کے سب سے گھناؤنے دہشت گردی سے متعلق ہوائی حادثے میں اپنی جانیں گنوائیں۔‘‘
واضح رہے کہ یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کناڈا کی پارلیمنٹ نے اہم خالصتانی علیحدگی پسند نجر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی تھی، جسے ایک سال قبل برٹش کولمبیا کے سرے میں ایک گرودوارے کے باہر گولی مار دی گئی تھی۔ کناڈا کی طرف سے خالصتانی عناصر کی سرگرم حمایت کے بعد ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تعلقات میں تلخی آگئی ہے۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال ستمبر میں کینیڈین پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیاں ہندوستانی سرکاری ایجنٹوں اور نجر کے قتل کے درمیان ممکنہ تعلق کے معتبر الزامات کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ ہندوستان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا