سنگم عید گاہ میں آتشزدگی کی واردات کے دوران آستانہ عالیہ کو نقصان

0
208

سری نگر،// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سنگم عید گاہ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں آستانہ عالیہ کونقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے ۔
اطلاعات کے مطابق 18اور 19جون کی درمیانی شب سنگم عید گاہ علاقے میں حضرت بابا نصیب الدین غازی(رح) سے منسوب زیارت شریف سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً زیارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں آستانہ عالیہ پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سنگم عید گاہ میں درمیانی شب آستانہ عالیہ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر مین جائے موقع پرپہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ چار فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں آستانہ عالیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سری نگر اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ لوگوں نے سڑک پر دھرنا بھی دیا تاہم حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طورپر منتشر ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا