مودی 30 جون کو من کی بات کریں گے، ہم وطنوں سے تجاویز مانگیں گے

0
220

نئی دہلی، //مرکز میں مسلسل تیسری بار منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی 30 جون کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں ایک بار پھر ہم وطنوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے مسٹر مودی نے خود منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری دی انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انتخابات کی وجہ سے چند ماہ کے وقفے کے بعد ‘من کی بات’ ایک بار پھر واپس آ رہی ہے۔ اس ماہ کا پروگرام 30 جون کو ہوگا۔ آپ سبھی اس پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ‘MyGov اوپن فورم’ یا ‘NaMo App’ پر کریں۔ آپ اپنا پیغام 1800117800 پر بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2014 میں پہلی بار وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی نے ہم وطنوں سے رابطہ کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو پر ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ شروع کیا تھا۔ یہ پروگرام ان کے دوسرے دور حکومت میں بھی ہر ماہ نشر ہوتا رہا۔ ان کی دوسری مدت پوری ہونے سے پہلے یہ پروگرام اس وقت روک دیا گیا جب گزشتہ مارچ میں عام انتخابات کے دوران ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہوا۔

مسٹر مودی نے اس ماہ تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ہے اور اس مہینے سے ہی اپنا ماہانہ ریڈیو پروگرام نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ من کی بات کی 111ویں قسط ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا