بس اور ٹریلر کے ٹکرانے سے 2 مسافروں کی موت، 5 زخمی

0
201

جے پور، // راجستھان میں ضلع بھرت پور کے سیور تھانہ علاقے میں ہفتہ کے روز مسافر بس اور ٹریلر کے ٹکرانے سے دو مسافروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق بیانہ سے بھرت پور کی طرف جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس پر سوار ہروان اور پرتاپ دونوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد بے قابو ٹریلر مکان سے ٹکرا گیا جس سے مکان کو نقصان پہنچا اور وہاں کھڑی اسکوٹر کو بھی نقصان پہنچا۔
حادثے میں زخمی تمام لوگوں کو آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہلوکہ افراد کی لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ پولس حادثے کی چھان بین کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا